Site icon News Intervention

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض

سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ سات سال تک کسی رسمی تعلقات کے بغیر رہنے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کا ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق،مارچ میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جون میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے پہلے دورے پر تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ سات سال تک کسی رسمی تعلقات کے بغیر رہنے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کا ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔

مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور سلامتی و اقتصادی تعاون کے ان معاہدوں پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا جن پر 20 سال قبل دستخط کیے گئے تھے۔

سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

Exit mobile version