Site icon News Intervention

اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے متنازعہ بل کی آڑ میں گلگت بلتستان کی حالات خراب کرنے اور اسی تناظر میں نائب امام جمعہ سکردو آغا سید باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس کے یوتھ اور علماء نے بلتستان کے علما کو دورہ چلاس کی دعوت دی تھی، اور ہم جانے والے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار عناصر نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

ہم فرقہ واریت پھیلانے کے مکروہ خواب دیکھنے والوں کو مایوس کریں گے۔

محترم شیخ جعفری صاحب کا حکم ہے، جناب آغا باقر الحسینی صاحب کا حکم ہے کہ کوئی پتہ نا ہلے۔ بیشک کوئی پتہ نہیں ہلے گا ۔

آغا باقر الحسینی پہ ایف آئی آر کو فوری واپس لیں۔ مزہبی انتشار پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔

آغا باقر الحسینی صاحب نے اپنی زمہ داری ادا کی ہے اب ہماری زمہ داری شروع ہو گئی ہے۔

Exit mobile version