قاضی نثار کی جانب سے امام زمانہ اور اہلیبیت کی شان میں گستاخی کے بعد گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ، گلگت بلتستان بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری، انٹرنٹ سروس بند جس کے بعد امن وامان کی صورتحال کو قابو کرنے کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے گی جبکہ دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق بڑے شہروں میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔