Site icon News Intervention

امام زمانہ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکردو میں لاکھوں کا احتجاج

آج بروز اتوار امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی کال پر لاکھوں عاشقان امام مہدی نے سکردو یادگار شہداء پر قاضی نثار (امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان) کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔

احتجاج میں علماء کی بھی کثیر تعداد موجود ہے اور شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔

یاد رہے جمعہ کے دن قاضی نثار نے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد گلگت بلتستان بھی میں حالات کشیدہ ہیں، شٹرڈان ہڑتال ہے اور حالات کے پیش نظر حکومت نے انٹرنٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے اور فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Exit mobile version