Site icon News Intervention

روس کا یوکرین کے گندم ایکسپورٹ کرنے والی سب سے بڑی بندرگاہ پر حملہ

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے ازمیل پورٹ کے رہائشیوں کو آلارم بجا کر آدھی رات کو پناہ گاہوں میں چھپنے کی ہدایات جاری کیں۔
یوکرینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوچی میں روس اور ترکی کے صدور کے درمیان آج ملاقات ہونے والی ہے جس میں انقرہ اور اقوام متحدہ روس کے ساتھ یوکرین سے گندم کی ایکسپورٹ معاہدے اور دنیا کو غذائی بحران سے نجات دینے کےلئے گفتگو کرنے جا رہے ہیں اور ترکی نے اس ملاقات کو معاہدے کےلئے بہت اہم قرار دیا ہے۔
روس نے اقوام متحدہ اور ترکی کے تعاون سے یوکرین سے گندم ایکسپورٹ معاہدے سے جولائی کے مہینے میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور کہا تھا کہ اس سے روس کی اپنی غذائی اور کھاد کی ایکسپورٹ میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے سے علیحدگی کے بعد روس نے یوکرین کی دونباس دریا کی بندرگاہوں پر متعدد حملے کئے تھے۔

Exit mobile version