Site icon News Intervention

کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا شکار نوجوان بازیاب ہوگیا

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے حسن بنگلزئی 11 روز بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

حسن بنگلزئی کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی ہے-

واضع رہے کہ حسن بنگلزئی کو گذشتہ ماہ 28 اگست کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب سے سیکورٹی فورسز نے حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کی بازیابی کے لئے انکے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا-

Exit mobile version