Site icon News Intervention

کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 4162 دن مکمل ہوگئے

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ سے کراچی منتقل ہورہا ہے، جو ہر سال اسی مہینے کراچی منتقل ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ منتقل کرنے کا مقصد موسمی حالات سمیت کراچی پریس کلب کے توسط سے دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے تاکہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں کے حوالے سے موثر آواز اٹھائے۔
ماما قدیر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ زندہ اور غیرت مند اقوام کے فرزند غیرت کی موت کو قبول کرتے ہیں وہ غلامی میں جینے کے بجائے جان ہتھیلی پر رکھ کر کٹھن راہوں کا سفر طے کرتے ہوئے منزل کی جانب قدم بڑھاتے ہیں، وہ تکمیل سفر سے پہلے استعمار کی تخلیق کردہ عقوبت خانوں کی اذیت کا نشانہ بنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بے شعوری تنگ نظری اور ذہنی غلامی سے بھی نجات حاصل کرنی ہوگی کیونکہ بے شعوری اور ذہنی غلامی سب سے بڑی ذہنی غلامی ہے۔

Exit mobile version