Site icon News Intervention

جبوتی میں چین کی موجودگی پر امریکہ پریشان

امریکی اعلی عہدیدار نے سوڈان کے بحران کے بارے میں کہا کہ سوڈان میں متحارب گروہوں کی حمایت کرنے والے بیرونی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی حمایت بند کریں۔
امریکی عہدیدار نے جبوتی میں چینی فوج کی موجودگی سے واشنگٹن کے حکام کی پریشانی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

امریکی اعلی عہدیدار نے الجزیرہ کو کہا کہ امریکی وزیردفاع نے افریقی ملک جبوتی میں چین کی موجودگی پر امریکہ پریشان اور تشویش کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جبوتی میں چینی فوج کی موجودگی اور اس کی وجہ سے امریکی سیکورٹی کو لاحق خطرات کی نگرانی کررہے ہیں۔
امریکی اعلی عہدیدار نے سوڈان کے بحران کے بارے میں کہا کہ سوڈان میں متحارب گروہوں کی حمایت کرنے والے بیرونی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی حمایت بند کریں۔

ہم سوڈان کے بحران اور خطے کو اس سے درپیش خطرات کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں۔

انہوں نے نائیجر کے حالات کے بارے میں کہا کہ ہم اس ملک کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی فارمولے کے حامی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرگوژین کی ہلاکت کے بعد افریقہ سے واگنر کے اہلکاروں کے انخلاء کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

Exit mobile version