میرپور عوامی ایکشن کمیٹی کے دوستوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سیاسی طور پر تربیت یافتہ دوست ہی مشترکہ جدوجہد کو احسن طریقے سے آگے بڑھا سکتے ہیں۔ جدوجہد کے عمل میں کٹھن لمحات بھی آتے ہیں۔ ان لمحات کا مقابلہ کرنا ہی دراصل تحریک کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔ معروضی حالات کا درست طور پر تجزیہ کرتے ہوئے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اس وقت حکومتی مشینری تحریک کو تقسیم کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ طبقہ بد معاشیہ اس وقت تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے فرنٹ لائن رول ادا کر رہا ہے۔ عوام کو اس بات کی سمجھ ہونی چائیے کہ مراعات یافتہ طبقے نے اپنے ایجنٹ پال رکھے ہوتے ہیں۔ جن کو وہ اس نوع کے موقع پر استمعال کرتے ہیں۔ لہذایاد رکھو سب مساہل ہمارے لیے ہی ہیں۔ ہم نے مل کر ان مساہل کا حل نکالنا ہو گا۔ اور آگے بڑھنا ہو گا۔ میرپور ڈویژن کی عوام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ کل مورخہ 5 اکتوبر 2023 پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کو ممکن بناتے ہوئے تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔ دوستو یاد رکھو اپ کے متبادل عوامی کمیٹیاں بھی بنوائی جائیں گیں۔ اور ان کے ذریعے تحریک کو ڈی ٹریک کیا جائے گا۔ بلکہ یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹیز۔ صحافی برادری۔ٹرانسپورٹ ورکر یونینز۔ تاجر یونینز۔ ٹرانسپورٹیونینز۔ وکلاء برادری۔ طلباء یونینز۔ سیاسی و سماجی پارٹیوں۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز۔ اور دیگر ٹریڈ یونینز کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ کل کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ یہ آپ اور آپ کی آنے والی نسلوں کی جنگ ہے۔ لہذا تمام باشعور لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور تحریک کی قیادت کریں۔ شکریہ۔