Site icon News Intervention

خضدار کے علاقے کھنڈ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کھنڈ میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

دھماکہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-

خضدار پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے جھالاوان عوامی پینل خضدار کے رہنماء شہزاد غلامانی کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-

Exit mobile version