Site icon News Intervention

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

سعودی عرب میں افغان شہریوں سے 12 ہزار سے زائد پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیے جانے سے متعلق خبروں کے بعد وزارت داخلہ حرکت میں آگیا۔

چند روز قبل سعودی عرب کے حکام نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغان شہریوں سے 12,000 سے زائد پاکستانی پاسپورٹ کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاملے پر ریاض میں حکام نے اسلام آباد کو آگاہ بھی کیا، یہ جعلی پاسپورٹ مبینہ طور پر افغان شہریوں نے پاکستان میں متعدد پاسپورٹ مراکز کے ذریعے حاصل کیے تھے۔

مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وزارت داخلہ نے 12 ہزار افغانیوں کو پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کے کنوینئر، ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کے سینئر افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں کمیٹی اسکینڈل میں ملوث افراد سمیت سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کرے گی اور 15 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Exit mobile version