Site icon News Intervention

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھرمیں الرٹ جاری کردیا

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا، یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اُٹھایا گیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں، ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

Exit mobile version