Site icon News Intervention

امید ہےبنگلہ دیش پاکستانی جبر کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی،ڈاکٹر اللہ نذربلوچ

بلوچ مقبوضہ بلوچستان کے ہر دلعزیز آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے 16 دسمبر1971 میں بنگالی قوم کی فتح کے دن کے مناسبت پر کہا کہ میں بنگلہ دیش کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا کہ

میں بنگلہ دیش کو ان کے یوم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے بہادری سے پاکستان کا مقابلہ کیا۔ ہم اپنی آزادی حاصل کرنے کے لئے
مکتی باہنی کی طرح لڑ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی قوم اس جدوجہد میں، اور پاکستان کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

واضح رہے کہ آج ہی کے دن16 دسمبر1971 کو پاکستانی فوج نے ہندوستان کے سامنے سرنڈر کیا اور بنگلہ دیش نے اپنی آزادی حاصل کی۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ مقبوضہ بلوچستان کے عظیم قومی رہنما ہیں اور عوام انکو محبت کی نظر سے دیکتھے ہیں اور وہ دیومالائی کردار کے مالک سمجھے جاتے ہیں ۔

Exit mobile version