Site icon News Intervention

امریکا کی ریاست مین میں فائرنگ میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 60 زخمی

ریاست مین کی پولیس نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اعلان کیا ہے کہ شہر لیوسٹن میں فائرنگ جاری ہے اور ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ خود کوبچائيں ،براہ مہربانی گھر کے اندر رہيں اور گھر کو اندر سے بند کرلیں۔
سی این این نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی ہے کہ امریکا کی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور 50 سے 60 زخمی ہوگئے ہیں ۔

سی این این نے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 بتائی ہے جبکہ دوسری رپورٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 بتائی گئي ہے۔
ریاست مین کی پولیس نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اعلان کیا ہے کہ شہر لیوسٹن میں فائرنگ جاری ہے اور ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ خود کوبچائيں ،براہ مہربانی گھر کے اندر رہيں اور گھر کو اندر سے بند کرلیں۔
امریکی ریاست مین کے سیکورٹی حکام نے اسی طرح فائرنگ کرنے والے فرد کی جو فرار کرگیا ہے، تصویر بھی جاری کی ہے اور عوام سے اس کی شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے تین جگہوں پر فائرنگ کی ہے۔

Exit mobile version