Site icon News Intervention

نامعلوم افراد نے زیورات لوٹ کر خاتون کو قتل کر دیا

اوباڑو تھانہ کی حدود گاؤں نرلی میں نامعلوم افراد نے خاتون کے طلائی زیورات لوٹ کر اسے قتل کر دیا۔

ورثا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون مویشیوں کے لیے چارہ کاٹنے گئی تھی، کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی، خاتون نے طلائی زیورات پہنے ہوئے تھے، جو لوٹنے کے بعد اسے قتل کیا گیا ہے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی

Exit mobile version