Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان سے دو افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ نیو اڈہ کے قریب قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء لیویز ذرائع کے مطابق چاغی کے پہاڑی علاقے درمن سے لیویز فورس کو گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Exit mobile version