Site icon News Intervention

گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن گلگت بلتستان کی غریب عوام پر خودکش حملہ ہے جسے پوری قوم مسترد کرتی ہے (عوامی ایکشن کمیٹی جی بی)

عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف کو آرڈنیٹر احسان علی ایڈوکیٹ گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران و سینئر قائدین شریک ہوئے۔

اجلاس میں گندم کی قیمت میں اضافے کے حکومتی نوٹیفیکیشن پر سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا حکومت کے اس ظلم کیخلاف بھرپور عوامی مذاحمت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں قائدین نے تمام اضلاع اور تحصیل کے زمداران کو حکومت کے اس اقدام کیخلاف فوری مزاحمتی تحریک کی تیاری کے احکامات جاری کئے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین نے حکومت کے اقدام کو پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان کے عوام پر خودکش حملہ قرار دیا اور عوام سے اس ظلم کے خلاف بھرپور عوامی مذاحمت کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کو اپنے حق کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا وگرنہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ٹیسٹ کیس ہے اگر آج عوام خاموش رہی تو حکومت پاکستان گندم کا نوالہ عوام سے چھین کر ظالمانہ ٹیکسز کا نفاز کریگی۔

عوامی ایکشن کمیٹی 31 دسمبر کو تحریک کا لائحہ عمل دیگی جسکے بعد نااہل حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی عوام اتحاد و اتفاق کیساتھ اپنے حق کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ میدان میں اترے۔

Exit mobile version