Site icon News Intervention

برطانیہ، امریکا کی یمن پر بمباری، روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

نیویارک: امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بمباری کےبعد روس نے نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اور برطانوی بمباری سے یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں سے گونج اٹھا۔ یمنی حوثیوں نے جوابی کارروائی میں میزائل فائر کیے۔ حملوں کے بعد روس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

امریکا اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا، ساحلی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں ایک درجن سے زائد مقامات پر بمباری کی۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
برطانیہ اور امریکا نے حملوں میں فلسطین کے حامی یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں نے بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو ان کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Exit mobile version