Site icon News Intervention

امریکا کا عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ، مزی کارروائی کا عندیہ

امریکا نے عین الاسد ہوائی اڈے پر حملوں کے جواب میں عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا کہ امریکی فوج نے عراق میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر اور ان کے ارکان کی تربیت کے مقامات کو نشانہ بنایا۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے شہریوں کی دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں اور اپنے لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید حملوں کے لیے تیار ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک ایران کے اتحادیوں نے شام اور عراق میں درجنوں امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

Exit mobile version