Site icon News Intervention

حزب اللہ نے جدید گائڈڈ میزائلوں کی رونمائی کردی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتے کے روز لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ سے وابستہ میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جدید میزائلوں کی رو نمائی کی ہے۔

ان جدید میزائلوں میں ایسے کیمرے نصب ہیں جو کارروائی کے دوران اور مطلوبہ ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے اس کارروائی کی تصاویر ریکارڈ کرکے استقامتی مرکز کو بھیج سکتے ہیں۔

حزب اللہ کے جدید میزائل، صہیونیوں کی طرف سے لبنانی استقامتی محاذ کے خلاف شروع کی گئی نفسیاتی اور میڈیا جنگ میں بہت اہم ہیں کیونکہ لبنانی استقامت کی کارروائی کے بعد صیہونی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ کارروائی خالی پڑے اور پہلے سے تباہ شدہ علاقوں میں کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، کارروائی کے دوران تصاویر کو ریکارڈ کرنے سے ہلاکتوں کی تعداد پوری طرح واضح ہوجائے گی اور ان کے دعووں کی تردید بھی کی جاسکے گی۔

Exit mobile version