Site icon News Intervention

امریکا کے عراق اور شام پر حملے؛ ہلاکتیں 40 ہوگئیں

بغداد/ دمشق: امریکا نے عراق اور شام میں 85 مقامات پر فضائی حملے کیے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اردن میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے عراق اور شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور ان کی حمایتی فورسز کے ٹھکانوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں نے حملے کیے۔

عراق کی ریاستی سیکورٹی فورس نے امریکا کے بی ون بمبار طیارں کی شدید بمباری میں پاسداران انقلاب کے 16 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شام میں امریکی حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا نے عراق اور شام میں پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا کے بمبار طیاروں نے ان حملوں کے لیے کہاں سے اُڑان بھری تھی اور کون سی بیس استعمال کی تھی۔

Exit mobile version