Site icon News Intervention

پانچ فروری کا سرکاری یوم يكجہتی کشمیر میں اہلیانِ راولاکوٹ کی عدم شرکت

پانچ فروری کے حوالے سے راولاکوٹ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے پروگرام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جسے اہلیانِ راولاکوٹ نے متفقہ طور پر عدم شرکت سے مسترد کردیا۔

کچھ سال قبل پاکستان کی حکومت یوم یکجہتی کشمیر اعلان کرتی تو راولاکوٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں لاکھوں لوگ نکلتے تھے اور جوق در جوق ریلی میں شرکت کرتے تھے حالیہ کچھ سالوں میں پاکستان کی جانب سے ظلم و جبر اور نہ انصافیوں کا سلسلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ لوگ اب پاکستان کا نام لینا بھی گوارا نہیں کرتے۔

پاکستان کے حوالے سے نفرتیں اتنی بڑھ گئی ہیں جس کا ثبوت یوں میں یکجہتی کشمیر میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ریلی میں 20 سے زائد لوگ بھی جمع نہ ہو سکے ان میں سے بھی اکثریت سرکاری ملازمین کی تھی جو بحکم سرکار ریلی میں شریک تھے۔ سیول سوسائٹی، سٹوڈنٹس یا عام شہریوں میں ایک بھی فرد کی عدم شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ظلم و جبر اور ناانصافیوں کا سلسلہ جتنا بڑھتا جائے گا، نفرتیں اتنی ہی بڑھتی جائینگی۔

Exit mobile version