Site icon News Intervention

نکی ہیلی کو آبائی ریاست میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست

سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی کو ان کی آبائی ریاست جنوبی کیرولینا میں شکست دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 فیصد جبکہ ہیلی نے 40 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ کیرولائنا میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے لیے تیسری مرتبہ صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نے کہا کہ “میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے ریپبلکن پارٹی کو اتنا متحد نہیں دیکھا جتنا کہ ابھی ہے‘‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا میں اپنی جیت کی پارٹی کے حامیوں سے کہا کہ “یہ ایک شاندار شام ہے‘‘۔ دوسری جانب شکست کا سامنا کرنے والی نکی ہیلی نے چارلسٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں چار مرتبہ مسلسل شکست کے باوجود انتخابات کی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ عام انتخابات میں جوبائیڈن کو شکست دینے سے قاصر ہیں‘‘۔

Exit mobile version