گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظارے دلفریب گئے جبکہ بالائی علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
بارش اور برفباری سے پہاڑ، سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، برفباری کے دوران بچے برف پر کھیل کود کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید امکان ظاہر کیا کہ کل بروز بدھ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، کا لام منفی 07، استور منفی 06، گوپس، مالم جبہ منفی 04، اسکردو ، ہنزہ منفی 03 اور بگروٹ میں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔