پاکستان کے زیر قبضہ والے کشمیر کے علاقے پونچھ کے لوگوں نے آٹے کی قلت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
دوران احتجاج لوگوں نے یہ مطالبہ کیا کہ اگر پاکستان آٹا فراہم نہیں کرسکتا ہے تو صاف بتادے، بصورت دیگر پاکستان کے زیر قبضہ پونچھ کے لوگ ہندوستان کے زیر انتظام پونچھ کی طرف مارچ کرینگے۔
یاد رہے پاکستان کے زیر قبضے والے کشمیر کے لوگوں میں پاکستان کے لئے نفرت بڑھ رہی ہے اور لوگ لائین آف کنٹرول کی طرف مارچ کرنے کے ساتھ ساتھ پنڈی کی منڈی سے ناطہ توڈ کے پونچھ شہر سے سستے اور معیاری اشیا خریدنے پر غور کر رہے ہیں۔