Site icon News Intervention

پاکستانی زیر قبضہ والے اسکردو میں چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد

اسکردو میں محکمہ معدنیات نے پولیس کے ہمراہ چینی باشندے کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد کرلی۔

محکمہ معدنیات گلگت بلتستان کے مطابق اسکردو میں چینی باشندے نے گھر پر غیر قانونی طور پر معدنیات جمع کر رکھی تھی۔

محکمے کی ٹیم کے پولیس کے ہمراہ چھاپے میں 70 ٹن معدنیات کی کھیپ ضبط کرلی گئی۔

چینی باشندے نے اپنے کرایہ کے مکان میں معدنیات کا غیر قانونی ذخیرہ کیا تھا۔

Exit mobile version