Site icon News Intervention

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس راجستھان میں گر کر تباہ

میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ تیجس منگل کو آپریشنل ٹریننگ کے دوران جیسلمیر کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔

تاہم پائلٹ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی `رپورٹ کے مطابق فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ کا ایک طیارہ تیجس آج جیسلمیر میں ایک آپریشنل ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جبکہ پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا، اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے

Exit mobile version