Site icon News Intervention

دمشق: ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر محمد رضا زاہدی دمشق میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے

اطلاعات کے مطابق ایران کے فوج کا شام اور لبنان میں فوجی کاروائیوں کیلۓ ایک سینئر کمانڈر محمد رضا زاہدی دمشق میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

ایران کے طرف سے سخت جوابی کارروائی کا اعلان۔

دمشق کی اسرائیلی سٹرائیک میں ایرانی انقلابی گارڈز کے جنرل محمد رضا زاہدی اور جنرل رحیمی مارے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دو ایرانی اور دو شامی شہری بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ دمشق کی وہ بلڈنگ جسے اسرائیل نے ٹارگٹ کیا ایرانی ایمبیسی ہے۔

یاد رہے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے کسی ایرانی بلڈنگ کو ڈائریکٹ ٹارگٹ کیا ہے۔

Exit mobile version