مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کا گشت جاری ہے جس سے علاقہ میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا ہے اور لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا، بھتہ وصولی اور لاشیں ملنے کا دوبارہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ مختلف مقامات سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ پشاور سمیت دیگر شہروں میں مختلف محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔