Site icon News Intervention

پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ایک شخص قتل

غزر: تفصیلات کے مطابق ضلع غذر میں امجد نامی شخص کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

گلوداس کھاری میں ایک شخص کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا غذر پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقتول کا نام امجد جو گلوداس کھاری سے تعلق رکھتا ہے جبکہ قاتل نعیم اللہ کا تعلق دیامر مانیکال سے بتایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے تعلق رکھنے والے مختلف جرائم پیشہ افراد غذر میں چوری، اغواء، اور قتل کی وارداتوں میں عرصہ دراز سے واسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں۔ کئی افراد کا قتل، اور اغواء کے واقعات رونما ہونے کے باوجود انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروے ان وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہیں۔

Exit mobile version