Site icon News Intervention

پاکستان: جعلی ڈگری پر اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے فارغ

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔ پاکستانی کسی بھی شعبے میں دونمبری سے باز نہیں آتے، کرپشن، چوری چکاری اور جعلی ڈگریوں کے حامل لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی معمول کی بات ہے۔ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا لیکن افسر شاہی کا ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

Exit mobile version