بلوچستان: پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ 2 بچے ہلاك 17 زخمی

0
6

آج بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف تھانہ وہوا کا ایک سٹیشن ہاؤس آفیسر ایک کانسٹیبل کے ساتھ اس وقت زخمی ہو گیا جب دو موٹر سائیکل سواروں نے خیبر پختونخواہ سے پنجاب کے ضلع تونسہ شریف جانے کی کوشش کی، پولیس کے مطابق کراس فائرنگ میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام چیک پوسٹوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں