مقبوضہ بلوچستان پاکستانی فوجی گاڑی پر حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ذمہ داری قبول کر لی جبکہ ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ڈیتھ اسکواڈ پر بھی بلوچ فریڈم فائٹرز کا حملہ کئی اہلکار ہلاک۔
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل وادی مشکے میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل ہفتہ کے روز وادی مشکے کے علاقے تنک میں ملکء سنگ کے مقام پر ایک فوجی گاڑی کو اس وقت بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جب وہ پٹرولنگ سے واپس کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
جبکہ مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح افراد پر حملہ کیا گیا ہے جس سے کئی ریاستی کارندے ہلاک ہوئے ہیں
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے سامی میں مسلح افراد نے مسلح دفاع کے دہشت گردوں پر حملہ کیا،مقامی ذرائع کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کے کئی کارندے ہلاک ہوئے ہیں،تاہم پاکستانی فوج نے علاقے کا محاصر کر کے زخمیوں اور لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ریاستی فوج کی پشت پناہی میں یہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے سماجی برائیوں سمیت بلوچ جہد آزادی کے خلاف سرگرم ہیں۔