Site icon News Intervention

جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

سرینگرمیں پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو ککر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ایک اور اس کے بعد مزید دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل وائلو علاقے میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین آج صبح اس وقت جھڑپ شروع ہوگیا جب فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردون اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا او جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس کے مطابق تصادم کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں پاکستانی مذہبی دہشت گردوں کی شدت پسندانہ کاروائیوں میں کچھ وقت سے تیزی آئی ہے۔

Exit mobile version