Site icon News Intervention

کالعدم ٹی ٹی پی اورپاکستان درمیان مذاکرات جاری، طالبان کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

طالبان ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر  سراج الدین حقانی مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہےکہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی خود مذاکرات میں شریک ہیں اور مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں۔

طالبان ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ مضبوط ضمانت اور شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں۔

حکومت پاکستان نےکالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیار رکھ کر سرینڈر کرنے کا کہا ہے لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ ہتھیار رکھ کر آگے بڑھنا قبل از وقت ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ دھڑے مذاکرات کے حامی ہیں جب کہ کچھ سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی نے حکومت سے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version