Site icon News Intervention

براس نے پاکستانی فوج پر حملہ ، پوسٹ پر قبضہ اور 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

فوٹو : براس

بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں کی امبریلا آرگنائزیشن بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمپ کے علاقے تگران میں عبدوئی کے قریب ازغندی کور کے مقام پر براس کے سرمچاروں نے حملے میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو قبضے میں لیکر 11 دشمن اہلکاروں کو ہلاک کیا اور پوسٹ میں موجود اسلحہ و گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا۔

ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ جمعرات کی شام بلوچ راجی آجوئی سنگر کے سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت قابض پاکستان فوج کے پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے گیارہ اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بزدل دشمن کے متعدد اہلکار اپنی چوکیوں اور ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ براس کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے پوسٹ کو مکمل اپنے قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود فوجی ساز و سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے آئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں میدان جنگ میں دشمن فوج کی ہر بار شکست اور فرار اس امر کا کھلا اظہار ہے کہ شکست خوردہ قابض فوج کی تربیت اور بہادری محض نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور چوکیاں قائم کرکے بھتہ خوری تک موقوف ہے۔ بلوچ راجی آجوئی سنگر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ آبادیوں کے دفاع اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک دشمن فوج پر ہمارے حملے اسی طرح شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

Exit mobile version