Site icon News Intervention

مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کا خونی آپریشن جاری،دس افراد فورسز نے اغوا کر لیے

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں گزشتہ روزپاکستانی فوج پر بی ایل ایف کے حملوں کے بعد پاکستانی فوج کا گزشتہ کئی دنوں سے آپریشن کا سلسلہ جاری جس میں کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ25 جنوری کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں سبدان کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی کو مکمل تباہ کر کے پاکستان کے17 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

اسکے بعد گزشتہ روز پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجواہ نے مذکورہ علاقے کا دورہ کیا اور آپریشن میں تیزی کے احکامات دئیے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے دشت کے علاقے درچکو سے دوران آپریشن دس سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والوں میں تین ضعیف العمر بھی شامل ہیں جنکی شناخت اسی سالہ مراد، اسی سالہ کمال اور اسی سالہ حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔دیگر نوجوانوں کی شناخت فدا ولد نظر، فدا ولد ابراہیم، اویس ولد رسول بخش،حنیف ولد فراک، نیاز ولد امید عابد ولد بشیر اور بلال ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version