Site icon News Intervention

پاکستان:بلوچ طلبا کی جبری گمشدگیوں کیخلاف کراچی میں احتجاجی کیمپ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے راجدانی کراچی یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والے دو طالب علموں کی جبری گمشدگی کے خلاف جمعہ کے روز کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔یہ کیمپ کراچی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں طالبات اور طلبہ نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 7 جون 2022 کو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں واقعہ گھر پر چھاپہ مارکر دودا بلوچ ولد الہی بخش اور اس کے ڈیپارٹمنٹ فیلو غمشاد بلوچ ولد غنی بلوچ کو خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جبری طور لاپتہ کردیا ہے۔ دودا بلوچ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں تیسرے سیمسٹر غمشاد بلوچ پانچواں سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ان کی جبری گمشدگی کے وقت سے لیکر اب تک خاندان کو پتہ نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ انہیں سیکورٹی ایجنسیوں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

کراچی میں خفیہ اداروں کی جانب سے بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی پر مظاہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لاپتہ ہونے والے طالب علم بے قصور اور بے گناہ ہے۔ اگر ان کے خلاف کوئی شواہد ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس طرح جبری طور پر اغوا کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Exit mobile version