کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق سرہ غڑگئی کے قریب پاکستانی فوج کے خالد بیس سے اڑنے والے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فنی خرابی کے باعث کپتان نے کریش لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو اتار دیا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ کریش لینڈنگ کے دوران جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔