Site icon News Intervention

فلسطینی مزاحمت کاروں کا اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے

قصبے سدیروت پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نےکہا ہے کہ چند گھنٹے پہلے قصبے سدیروت پر فلسطینی مجاہدین نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ سدیروت کے گرد و نواح میں واقع صہیونی تنصیبات اور جوانوں پر فلسطین کی طرف میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ہسپتال بیلنسن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تصادم کے دوران زخمی ہونے سے مزید 4 فوجی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ حملوں کی وجہ سے حماس کے پاس یرغمال اسرائیلی میں سے اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version