کوٹلی تین ماہ قبل لا پتہ ہونے والے نوجوان کی مسخ شدہ نعش گھر کے قریب ویرانے سے برآمد، ورثاء نے نعش شہید چوک میں رکھ کر احتجاج کیا۔
مقتول کی گمشدگی کے بعد مبینہ قتل کہ شبہ میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی،پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ علت نمبر 238/23بجرائم 302 /365کے تحت مقدمہ درج کرلیا، سفاک قاتلوں نے نوجوان کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر چھپائے ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق مورخہ 5ستمبر 2023 کو سرہوٹہ نمبر دو کا رہائشی 22 سالہ نوجوان اکرام طالب ولد طالب حسین قوم ڈومال گھر سے اچانک غائب ہو گیا جس پر ورثاء نے مقفود الخبری کی رپورٹ درج کروا کر تلاش شروع کردی گزشتہ روز ایک راہگیر کی نشان دہی پر گھر کے قریب ویران کھائی سے ایک نعش کی باقیات برآمد ہوئی نعش مکمل طور پر ہڈیوں میں تبدیل ہو چکی تھی جس کے اعضاء جائے وقوعہ کی مختلف جگہوں پر بکھرے ہوئے پائے گئے جو مکمل طور پر شناخت کے قابل نہ تھے تاہم مقتول کے کپڑوں اور پاوں کی چپل سے ورثاء نے شناخت کر تے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ سے نعش کے ٹکڑے برآمد کرتے
ہوئے ضابطے کی کاروائی شروع کردی نوجوان کی گمشدگی اور وجہ قتل ابھی تک معلوم نہ ہو سکی لیکن پولیس نے کچھ شواہد کی روشنی میں تین ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ادھر مقتول کے ورثاء نے نوجوان کی نعش شہید چوک میں رکھ کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں اور اس میں شامل
.تمام کرداروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے