Site icon News Intervention

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا اجرا، سرکاری افسران پر مشتمل گروہ پکڑا گیا

اسلام آباد میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والا پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا افسران پر مشتمل گروہ پکڑا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر چھاپے مارے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے چھاپوں کے دوران پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹ، 5 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے میں ملوث نادار کے 4 افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کی روشنی میں مزید پاسپورٹ اور نادرا افسران، اہلکاروں اور ایجنٹوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

Exit mobile version