وزیرستان: سیشن جج مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

0
87

اطلاعات کے مطابق سیشن جج جنوبی وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ سے نامعلوم مُسلح افراد اغواء کر کے لے گئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے تھےکہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جاتے ہوئے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے سیشن جج کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاحال سیشن جج کو بازیاب کرانے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں