پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

0
161

سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے آج وارنٹ گرفتاری کو معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

محمودخان اچکزئی پر تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (26 اپریل) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

پارٹی نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ چھاپہ محمود اچکزئی کی رہائش گاہ پر مارا گیا اور یہ قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کی حالیہ تقریر پر ’ریاستی اداروں‘ کا ردعمل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں