اطلاعات کے مطابق ریاست پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور ریاست جموں کشمیر کا شہری قتل کردیا۔
سال 2023 میں 96 اور 2024 میں 17 ریاست جموں کشمیر کے شہری پاکستان میں قتل ہو گئے ہیں۔
ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی۔
پاکستان کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کے علاقہ مظفرآباد کے رہاشی سید ضیاء نقوی کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔
پاکستان میں مقیم کشمیریوں کا کہنا تھا کہ آئے روز جموں و کشمیر کے شہریوں کا بے گناہ قتل کرنا سمجھ سے بالاتر ھے۔
مظفرآباد قانون ساز اسمبلی ، ریاستی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مکمل کوشش کرے۔اور بلاوجہ شہریوں کے قتل کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔
مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے باشندوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ ہوگیا ہے، ریاستی باشندے نہ اپنے علاقوں میں محفوظ ہیں نہ پاکستان میں، ہم جائیں تو کہاں جائیں۔ پاکستان ریاستی باشندوں کی مقتل گاہ بن گئی ہے۔