سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی حمایت کرنے والی آن لائن اظہار رائے پر خاتون کو 11 سال قید

0
36

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج کہا سعودی عرب کے حکام کو چاہیے کہ وہ 29 سالہ فٹنس انسٹرکٹر اور خواتین کے حقوق کی کارکن مناہیل العتیبی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے، جسے لباس کے انتخاب اور خواتین کے حقوق کی حمایت کی وجہ سے 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ یہ فیصلہ حکام کے اصلاحات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بیانیے سے براہ راست متصادم ہے۔

مناہیل العتیبی کو 9 جنوری 2024 کو ملک کی بدنام زمانہ انسداد دہشت گردی کی عدالت، خصوصی فوجداری عدالت کے سامنے ایک خفیہ سماعت میں سزا سنائی گئی تھی، لیکن یہ فیصلہ چند ہفتوں بعد سعودی حکومت کی جانب سے معلومات کی درخواست کے باضابطہ جواب میں سامنے آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں