پاکستانی فوج وزیرستان میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے لئے تیار، احکامات جاری

0
119

ذرائع کے مطابق سیکٹر کمانڈر پشاور بریگیڈیر ندیم جنجوعہ نے وزیرستان میں فوج کو ٹارگیٹیڈ اپریشن کے لئے ھائی الرٹ کردیا ھے۔

سیکٹر کمانڈر پشاور بریگیڈئر ندیم جنجوعہ کا حالیہ دورہ وزیرستان اس ٹارگیٹیڈ اپریشن کی ایک کڑی تھی۔ ذرایع کے مطابق ٹارگیٹیڈ اپریشن میں بنوں لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک تحصیل میرعلی اور پاک افغان سرحدی علاقے شامل ہیں۔

آپریشن کی براہ راست کمان کے لئے بریگیڈیر ندیم جنجوعہ پشاور سے میرانشاہ کینٹ آئیں گے اطلاعات یہ بھی ہیں کہ اتمانزائی جرگہ کے ملکان اور قبائل کور کمیٹی کے ممبران نے ایک طویل ملاقات بریگیڈیر ندیم جنجوعہ کے ساتھ آئی ایس آئی سیکٹر ھیڈکوارٹر پشاور میں کی اور بریگیڈیر ندیم جنجوعہ نے سختی سے یہ احکامات ملکان کو دی ھے کہ اگر کسی نے بھی آپریشن کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کی تو اس کے ساتھ سختی سے آھنی ھاتھوں کے ساتھ نمٹا جائیگا۔

ٹارگیٹیڈ آپریشن پر عملدرآمد ھوچکا ھے اور آپریشن کو وسیع اور بڑے پیمانے پر شروع کردیا جائیگا۔ ھو سکتا ھے کہ آپریشن کا دائرہ کار وسیع ھوکر دوسرے علاقوں میں پھیلا دیا جائے اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی بھی کچھ دنوں میں لگے اور یہ بھی بریگیڈییر ندیم جنجوعہ نے آرڈر جاری کیا ھے کہ اگر کسی کے گھر میں غیر وزیرستانی کو پایا گیا تو اس گھر کے تمام مرد افراد کو تفتیش کے لیے اٹھایا جائیگا۔

سابقہ سیکٹر کمانڈر پشاور بریگیڈیر جو کہ اس وقت آئی ایس آئی میں اھم پوسٹ پر موجود ھے اور ڈائریکٹر جنرل ایم آئی نے بھی اپریشن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں