کسی کو ریزرویشن چوری نہیں کرنے دوں گا، گملا میں وزیراعظم مودی کا بیان

0
88

گملا : لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں جھارکھنڈ کے گملا ضلع میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میدان میں جتنے لوگ ہیں اس سے زیادہ تو باہر ہیں۔ ابھی سینکڑوں لوگ راستے میں ہوں گے، جو لوگ دھوپ میں بیٹھے ہیں، ان سے معافی مانگتا ہوں، وہ تپسیا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے بھگوان برسا منڈا کے گاؤں جانے کا شرف حاصل ہوا۔ بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش کی مٹی کو ماتھے پر تلک لگا کر میں نے فخر محسوس کیا۔ مجھے ہر چیلنج میں بھگوان برسا منڈا سے تحریک ملتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ انڈیا ایلائنس کے لوگ ہر طرح کی باتیں پھیلاتے رہتے ہیں کہ مودی آئے تو ریزرویشن ختم کردیں گے۔ میں 10 سال سے فخر سے حکومت چلا رہا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ مودی نے ان کے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے۔ کانگریس پولرائزیشن کرتی ہے۔ کانگریس کو مسلم ووٹ بینک دکھائی دیتا ہے۔ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرتی ہے۔ کانگریس کو تو یہ سب کرنا ہی نہیں ۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جب ایس سی ایس ٹی او بی سی کو ریزرویشن ملا ہے تو اس میں چوری کا کھیل چل رہا ہے۔ جب آئین بابا صاحب نے بنایا تھا تو صاف کہہ دیا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی ریزرویشن نہیں ہوگا۔ کانگریس کے لوگ ریزرویشن میں ہیرا پھیری کرکے مسلمانوں کو دینا چاہتے ہیں، لیکن، جب تک مودی زندہ ہیں، میں ریزرویشن میں رتی بھر بھی ہیر پھیر نہیں ہونے دوں گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں