بلوچستان: پشین میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی

0
300

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی عین الدین اور ایس ایچ او روزی خان کاکڑ شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او روزی خان کاکڑ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد پرائیویٹ گاڑی میں گھر کی طرف جاتے ہوئے دہشت گردوں کا نشانہ بنے ایس ایچ او روزی خان کی حالت تشویشناک تھی۔

فائرنگ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فوری طور پر اطلاع ملنے پر پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں