لاہور: منشیات فروشی میں ملوث بڑا گینگ گرفتار، کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

0
115

رپورٹ کے مطابق گرفتار منشیات فروش گینگ بیرون ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینگ آئس، چرس، افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں فراہم کرتا تھا۔

گینگ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر بدعنوان اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف کمپنیوں کی کورئیر سروسز کے ذریعے غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی جاتی تھی جو لاہور کی ایلیٹ کلاس اور تعلیمی اداروں میں فروخت ہوتی تھی۔

پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ گینگ کا سرغنہ محمد ایوب عرف جورڈن بیرون ملک فرار ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں